خیبر(نیوزڈیسک) افغان حکام کی جانب سےپاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر طورخم گزرگاہ بند کردی ۔طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام نے اعتراضکردیا۔ جس پر افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کیلئے احتجاجاً بند کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اہلکار طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کررہے تھےکہ افغان فورسز نے منع کردیا۔کشیدگی کے باعث امپورٹ، ایکسپورٹ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل کردی ۔
