اہم خبریں

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اسلام آباد مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین جھنگ سیداں کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ۔ سید ابرار شاہ تین ساتھوں سمیت قتل ۔جاں بحق ہونے والوں میں رفاقت،سید علی شیر،صاحب گل شامل ہیں۔ قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار۔ سید ابرار شاہ کا صاحبزادہ بھی ان کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھا ۔بیٹا گاڑی چلا رہا تھا، ابرار شاہ ساتھ بیٹھے تھے ۔ڈرائیور اور گارڈ بھی گاڑی میں ہی بیٹھے قتل ہو گئے ۔سفر کے دوران گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، ابرار شاہ، ان کا بیٹا، ملازم اور گارڈ موقع پر دم توڑ گئے۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے دیگر افراد کی شناخت رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات سابق دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، ملزمان کے تلاش شروع کر دی، جلد گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں