اہم خبریں

عمران کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس ،چاروں گواہان کے بیان قلمبند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ،عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔درخواست گزار وکیل جمعہ کو کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دیں گے۔کیس کے تیسرے گواہ محمد لطیف نے بھی بیان ریکارڈ کرادیا۔ خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے اور بشریٰ بی بی کمرے میں چلے جاتے تھے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرے میں ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو،سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں