اہم خبریں

بینظیر بھٹو اسپتال ،آکسیجن ختم ،بچوں کی جان کو خطرہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بینظیر بھٹو اسپتال ،چلڈرن وارڈ کا برا حال،آکسیجن ختم ،نوزائیدہ بچوں کی جان کو خطرہ ، بینظیر بھٹو اسپتال کا طبی عملہ پریشانی میں مبتلاء ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 4 بیڈ کا وارڈ ہے نئے مریض کو کہاں ایڈجسٹ کریں،حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں سے بڑھ کر عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں لیکن آکسیجن انتہائی کم ہے ، نئے مریض کے آنے پر پہلے مریض کا آکسیجن ماسک اُتار کر دوسرے بچے کو لگانا پڑتا ہے جو والدین کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے ، موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اسپتال میں بھی مریضوں کا رش ہے ۔

متعلقہ خبریں