اہم خبریں

ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ آج روالپنڈی کے ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے، پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کیلئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا، پارلیمانی بورڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا۔

متعلقہ خبریں