اہم خبریں

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، نگران وزیراعظم

دبئی(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔ یو اے ای کی جانب سے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا عالمی سطح پر بہت بڑا چیلنج ہے،انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں