دبئی (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔نگراں وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے دبئی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم اور بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے غربت کے خاتمے اور غذائی قلت سے متعلق تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
