اہم خبریں

پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف احتجاج

پشاور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پشاور کے دلہ زاک روڈ کے کبوتر چوک میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پشاور کے دلہ زاک روڈ کے کبوتر چوک میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ”انٹرا پارٹی الیکشن نامنظور“ کے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے لوگوں کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس کے خلاف ایکشن لے۔

متعلقہ خبریں