دبئی (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نےاپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کےلیےکرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان کو کاپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے اعلیٰ سطح سیگمینٹ کے دوسرے روزنگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے اعلیٰ سطح سیگیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،کاپ28 کے کامیاب انعقاد پریو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ترقی پذیرملکوں کومختلف مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمنٹے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں ہیں،لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کا قیام قابل ستائش ہے ،انہوں نے کہاکہ ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سےنمٹنےکے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، موسمیاتی چیلنج سےنمٹنےکے لیے ترقی پذیرملکوں کی ضروریات100ارب ڈالرکی یقین دہانیوں سےکہیں زیادہ ہے، 2030تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالرترقی پذیرملکوں کی ضروریات کوپورا کرنےکےلیےدینا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی فنڈ کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے ۔
