اہم خبریں

عمران خان کو ہٹانا لند ن پلان کا حصہ تھا،علیمہ خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو لند ن ایگریمنٹ کے مطابق ہٹایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھالندن ایگریمنٹ پر انہیں ہٹایا گیا،پی ٹی آئی کو کرش کرکے نواز شریف کے کیسسز ختم کیے گئے ۔ سائفر کیس سماعت کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی پر جو دفعات لگائی گئی ہیں اس میں سزائے موت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کا کوئی نام نہیں لیتا سب پر خوف طاری ہو جاتا اسی نے وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے پیغام بجھوایا تھا ہم امریکہ جا کر ڈونلڈ لو پر کیس چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں