راولپنڈی( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیرپور ٹامیوالی کا دورہ،مشقوں کا مشاہدہ ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مشقوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ،،مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور میدان جنگ کے طریقہ کار پر پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے، آرمی چیف نے کہا چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف جوانوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کی تعریف اور جوانوں کے بلند حوصلے و جذبے کو سراہا۔