اہم خبریں

ن لیگ کا اعزاز ، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنیوالی پہلی جماعت بن گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ہنماء مریم اورنگزیب نے کہا کہ سب سے پہلے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنا مسلم لیگ (ن) کا اعزاز ہے ،ہم سب سے پہلے پارلیمانی بورڈ ا ور پارٹی منشور کمیٹی تشکیل دی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت نوازشریف کریں گے۔ اس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ سب سے پہلے سرگودھا ڈویژن سے متعلق فیصلے کیئے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں