اہم خبریں

اکبر ایس بابر کاپی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنیکا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اس انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے،انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگی کو موقف بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ، انٹرا پارٹی انتخابات میں ہونے والی بےضابطگی سے متعلق حقائق عوام کے سامنے لائیں گے ،اس حوالے سے وہ آج پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ خبریں