اہم خبریں

سائفرکیس، عمران خان ،شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل آج ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کا ٹرائل آج اڈیالہ جیل میں ہوگا ۔ گزشتہ روز وزارت قانون کی طرف سے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ سائفر کیس کی سما عت میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریما رکس میں کہا وزارت قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہوچکا ہے، مرکزی ملزم کا ٹرائل ہو رہا ہے شریک ملزم ان کے ساتھ ہی رہیں گے ،جیل کاروائی کو نوٹیفکیشنز کی وجہ سے کالعدم کیا گیا عدا لتی کا رروائی کی وجہ سے نہیں، ،خصوصی عدالت جیل میں ٹرائل کرنے کی پابند تھی لیکن سماعت جیل سے مشروط ہے، اوپن کورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ نے اب تک کے ٹرائل کو غیرقانونی قرار دیاتھا، وکیل صفائی کی جانب سے سماعت آج نہ رکھنے کی استدعا مسترد

متعلقہ خبریں