اہم خبریں

انتخابات پلیٹ پر رکھ کر نوازشریف کو دے دیئے گئے ہیں،فیصل وائوڈاکادعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں اور انہیں پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنی پڑ گئی، انہوں نے جو سبق ہمیں سکھایا تھا خود بھول گئے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نےدعویٰ کیا کہ انتخابات پلیٹ پر رکھ کر نوازشریف کو دے دیئے گئے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کو گولی چلتی تو کہا جاتا کہ اپنے لوگوں پر گولی چلائی گئی، 9مئی کے واقعات سے ملک میں بدامنی پیدا ہونی تھی، لیکن اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس تحمل کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے تھا۔

متعلقہ خبریں