اہم خبریں

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ آبادی میں اضافہ ہے،سینیٹرپلوشہ خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ انرجی کے مسائل کسی حکومت کو گرا بھی سکتےہیں اور اٹھا بھی سکتے ہیں۔ ہر پارلیمنٹیرین کو انرجی کے مسائل کا علم نہیں ہے، پارلیمنٹیرین کے لیے انرجی سے متعلق ورکشاپ رکھنی چاہئیں۔ عام آدمی کو سولر سسٹم کے لیے قرضہ دیا جانا چاہیے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ آبادی میں اضافہ ہے۔ آنے والے دنوں میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ دیکھ رہی ہوں۔جمعہ کو اسلام آباد میں انرجی سیمینار سے خطاب میں پلوشہ خان نے کہا کہ میں نے سینیٹ میں انوائرمنٹ سے متعلق بہت بل جمع کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انرجی کے مسئلے کا تمام سیاسی پارٹیوں کو ادراک ہے، عام آدمی پر بوجھ ڈالنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے درختوں کی کٹائی کی، جس سے ماحول پر برے اثرات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں