اسلام آباد (نیوزڈیسک) عدالت نے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
