اہم خبریں

پاک بھارت قیادت کی دبئی میں کوئی ملاقات پلان نہیں ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے غزہ میں ہسپتالوں ، مساجد اور رہائشی علاقوں پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاک بھارت قیادت کی دبئی میں کوئی ملاقات پلان نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ سی پیک کے خلاف کسی بھی دہشتگردی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، سی پیک منصوبے اور اس پر کام کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے، غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی واپسی کے عمل سے مطمئین ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر واپس جارہی ہے، پاکستان آنے کے لئے افغان شہریوں کو اب ویزہ لینا لازم ہوگا، پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے پر تشویش ہے ، امید ہے افغان حکام پاکستان کے خدشات پر دہشتگردی میں ملوث ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرینگے۔

متعلقہ خبریں