لاہور( نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائز دے گی۔سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے، کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیںچودھری شافع حسین نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق، مثالی معاشرے کا قیام اور پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا لازمی حصہ ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔















