اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں،فیصلہ معطل نہ ہوا تو پی ٹی آئی چیئرمین کے بنیادی حقوق متاثر ہونگے۔تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس سزا کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی ا ور الیکن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ ٹرائل کورٹ آرڈر معطل کرنے کی درخواست دی۔ جس پر جسٹس عامر فارق نے استفسار کیا کہ آپ سزا معطلی کے حکم کو موڈیفائی کرنا چاہیتے ہیں جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں آرڈر میں ترمیم اس لیے چاہتا ہو ں کہ 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا ہوئی اور 8 اگست کو ہی الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 5 سال نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس آرڈر پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا وہ تو معطل ہو چکا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ٹرائل کورٹ سزامعطلی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔