اہم خبریں

بھارتی حکومت امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث نکلی،خفیہ ایجنٹ گرفتار

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث نکلی،خفیہ ایجنٹ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مددی سرکار علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کی قتل کی سپاریاں بانٹنے میں ملوث نکلی ، خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو امریکا میں چن چن کر قتل کرنے کے احکامات دیئے جانے کا انکشاف ۔ قتل وارداتوں میں ملوث اہم ملز م بھارتی ایجنسی کا اہم کارندہ نکھل گپتا نکلا جو جمہوریہ چیک میں گرفتار کر لیا گیا۔ نکھل گپتا کرائے کے قاتل سے رابطہ کیا جو امریکی قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا خفیہ افسر تھا ،امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ کرائے کے قاتل کو بتایا گیا کئی اہداف کو نشانہ بنانا ہے ،گورپتونت سنگھ کے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں