اہم خبریں

اسلام آباد،پی آئی اے کی مشکلات میں اضافہ،اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ائیرلائن کی مشکلات میں پھر اضافہ ، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے، فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کئے۔ دوسری طرف پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دے دی، 1اعشاریہ5ارب روپے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں