اسلام آباد(اے بی این نیوز )ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے حتمی تجدیدشدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ،انتخاب فہرستوں کی پرنٹنگ نادرامیں جاری ہے،مختلف اضلاع میں ان انتخابی فہرستوں کی ترسیل بھی شروع کردی گئی،انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبربالکل جھوٹی ہے،جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف پیمراسے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔