اہم خبریں

ن لیگ کا ایم کیو ایم سے انتخابی آلائنس،آئینی ترمیم پر بھی مشاورت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئینی ترامیم پر مشاورت اور انتخابی آلائنس کیلئےن لیگ اور ایم کیوایم قیادت کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی،بلدہاتی اداروں کےمالیاتی و انتظامی اختیارات کیلئے آئینی ترامیم کےمسودےکا جائزہ لیاجائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کےمتعدد رہنما آئینی ترامیم کےحامی ہیں،ایم کیوایم نےقومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ سےہی اضلاع کو فنڈز دینےکی ترمیم پیش کی ہے،ن لیگ اورایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات میں کراچی کی سطح پر سیٹ ایڈجسمنٹ کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔

متعلقہ خبریں