اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے نہ ایسا ہونے دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن ملتوی ہو جائینگے،ایسا نہیں ہو سکتا یہ ملکی مفاد میں نہیں ۔پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نوازشریف سے جڑا ہے ،جتنا جلد نوازشریف کو انصاف ملے گا اُتنی کی جلد ملک میں استحکام آئے گا۔ 190ملین پاؤنڈ کھانے والوڈ پر آج کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا جبکہ بے گناہ کو انصاف نہیں مل رہا۔