عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،نیب حکام کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ،پی ٹی آئی چیئرمین، اہلیہ اور وکلاء بھی کمرہ عدالت کے اندر موجود تھے،اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف نعرے بازی۔