پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلے ،انٹری ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں،امتحانی ہال کے اطراف دفعہ 144 نافذ،الیکٹرانک آلا ت کے استعمال پر پابندی عائد،بی آرٹی کا امیدواروں کیلئے اضافی بسیں چلانے کافیصلہ۔ دوسری طرف میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاریوں سے والدین غیر مطمئن کہا ہمیں کہا گیا تھا کہ 7 بجے اپنے بچوں کو لے کر آئیں لیکن ٹیسٹ کے گیٹ بہت لیٹ کھولا گیا ، یونیورسٹی روڈ پر رش کے باعث کئی طلباء رش میں پھنسے رہے،سیکیورٹی کے نام پر بھی طلبا انتہائی خوف میں مبتلا رہے۔