لاہور (نیوز ڈیسک) لاہورکیولری انڈرپاس اڑھائی ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل، آج ٹریفک کیلئے کھو ل دیا جائے گا ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صبح سویرے بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کا دورہ ،بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس سائیڈ روڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی ،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟ جس پرایل ڈی اے حکام لاجواب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا اور سنٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا، انہوں نے کیولری انڈر پاس کے اطراف میں سائیڈ روڈز او رنکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو سائیڈ روڈز سے مٹی ہٹانے کی ہدایت کی، صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصربھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔