اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد افسوسناک حادثہ،بس کھائی میں جاگری، 22سالہ ٹیچر جاں بحق ، 13افراد زخمی ،دوٹیچر،،11بچے زخمیوں میں شامل ہیں۔ 5بچوں کو پولی کلینک اور آٹھ کمپلیکس ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا،،گاڑی شیخوپورہ سے طلبا کوسیر تفریح کیلئے لیکر آئی تھی ،ڈرائیورنے گاڑی بلندی پرکھڑی کی تھی ہینڈبریک خراب ہونے کے باعث گاڑی ریورس ہوکرکھائی میں گری۔ کوسٹر میں 19 بچے ، 22 بچیاں اور 13 ٹیچرز سوار تھے کوسٹر میں سوار تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔