اہم خبریں

پنجاب ،سموگ میں اضافہ ، سمارٹ لاک ڈاون بڑھا دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں سموگ بڑھ گیا ،سمارٹ لاک ڈاون کادائرہ وسیع کرکے 6ڈویژن تک بڑھادیاگیا ، ان ڈویژنزمیں آج ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا،مال روڈلاہور صرف سائیکل داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ ان ڈویژنز میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال کے تمام اضلاع پر پابندیاں لاگو ہونگی ، بازار دن 4 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے،ملتان شہر ماحولیاتی آلودگی میں سر فہرست،حد نگاہ متاثرہونے سے شہریوں کو مشکلات سامنا،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 236 ریکارڈ کیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمارے اینٹی سموگ اقدامات پر پیش رفت واضح ہے، ائیر کوالٹی انڈکس 23 نومبر کو 454، 24 نومبر کو 380 اور 25 نومبر کو 232 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں