کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش جس سے موسم سرد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تیز بارش ہوئی جبکہ ڈیفنس، کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے، بارش کے ساتھ ہوائیں چلیں جس کے باعث موسم سرد ہوگیا،طارق روڈ، بہادرآباد، عزیز آباد، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ پر بھی بوندا باندی ۔