پاکپتن(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلامی ممالک سے درخواست کی ہے کہ غزہ کو بچائیں۔ خدمت فاؤنڈیشن سوا ارب کا امدادی سامان غزہ بھیج چکی ہے۔ہفتہ کو پاکپتن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غزہ کو جنگی سامان کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ سابق حکمران اپنی کرپشن بچانے کےلئے خاموش ہیں، ان کا غزہ کے حق میں ایک لفظ نہ بولنا شرمناک ہے، یہ امریکہ سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر غزہ جیت گیا تو یہ عالم اسلام کی کامیابی ہوگی ، ہار گئے تو اسرائیل غزہ کے بعد دیگر اسلامی ممالک کی طرف بڑھے گا۔
