اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی،جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا ۔ آج اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کو ایک شخص 68 جگہوں پر بیک وقت کیسے موجود ہو سکتا ہے،بے گناہ لوگوں کو کیسز سے نکالنے کےلئے فوری بورڈ تشکیل دیا جائے،چلہ اس لئے کاٹا کہ نو مئی واقعات میں کسی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ نومئی کے 8مقدمات میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔