لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کا معاملہ،لاہور ہا ئی کورٹ نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کو طلب کرلیا۔ ایس ایس پی کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش ہدایت دی گئی ہیں۔