اسلام آباد (اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نگران حکومت کی نئی حکمت عملی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے 7 روز بعد کرنے کا پلان،آئل این گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز اور کمپنیوں سےتجاویز طلب کر لیں ،اوگرا ذرائع کے مطابق قیمتوں کا تعین 7 روز بعد کئے جانے کے حوالے سے پالیسی سطح پر مشاورت جاری ہے،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں 7 روز بعد ردوبدل کی تجویز مسترد کر دی آئل ڈیلرز ایسوی ایشن کے مطابقملک میں ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں ہو سکتا،سات روز بعد قیمتوں کے تعین سے پیٹرول پمپس خشک ہو جائیں گے،پیٹرول پمپس ڈرائی آؤٹ ہوئے تو زمہ دار حکومت ہوگی،ڈیلرز نے 15 روز کے بجائے 30 روز پرقیمت کے تعین کی تجویز دی تھی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 7 روز بعد تعین ترقی پزیر ممالک میں ہے۔
