اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی آج اہم بیٹھک لگے گی ،لیگی وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی ،قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے اہم اعلانات متوقع،ایم کیو ایم کا وفد آج عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے بھی ملاقات کرے گا۔