اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع ،تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ تحریری حکم نامہ 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے ۔احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے5صفحات پر مشتمل حکمنانہ جاری کیا۔ نیب حکام نےکہا قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرناہے ، دس دن کا ریما نڈ درکا ر ہے ، عدا لت نے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو27نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں