اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 8 ویں برسی منائی جا رہی ہے،میانوالی کے قریب فنی خرابی پرجہازکارخ غیر آباد علاقے کی طرف موڑ دیا،پاک وطن کی دلیر بیٹی نے جان کی قربانی دے کر جرأت او ربہادری کی تاریخ رقم کردی ،جس کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ ان کی اس قربانی کی وجہ سے پاکستان کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گیا۔