اہم خبریں

جعلی ادویات کیس میں طویل روپوشی کے بعد 2ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے جعلی ادویات کیس میںعرصہ دراز سے روپوش دو ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کافی عرصہ سے روپوش تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے بار بار چھاپے مارے جاتے تھے لیکن وہ رفو چکر ہوجاتے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے بعد ان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں