اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سراج الحق نے غزہ پر صدر اور وزیراعظم کے بیانات کو افسوسناک قرار دے دیا،اسلام آباد میں بچوں کے غزہ مارچ سے خطاب میں کہاحکمرانوں کے بیانات سے واضح ہورہاہے کہ یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کررہے ہیں،کیاان بے گورو کفن لاشیں نظر نہیں آرہی ہیں؟ہماری توپالیسی ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کاہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،کسی صدر یاوزیراعظم کو یہ حق حاصل نہیں کہ پاکستان کی قومی پالیسی کو تبدیل کرے،ساری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کرے لیکن پاکستان کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا
