لاہور ( اے بی این نیوز ) سموگ کی شرح بڑھنے لگی، ضلعی انتظامیہ اقدامات کرنے میں ناکام، رات کے اندھیرے میں کوڑا کرکٹ جلائے جانے پر بھی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی،ملتانی کالونی میں 15ٹرک سے زائد پڑے کوڑے کوآگ لگائی گئی،آلودہ فضا سے شہری سانس اوردیگر بیماریوں کا شکار ہونے لگے،ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی سموگ کے خلاف کارروائیاں کاغذات کی حد تک کامیاب ہیں













