اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کمیٹیوں کا پہلا اجلاس ہوا جس میں دونوں جانب سے تجاویز پیش کی گئیں،ملاقات کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ہے ، عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی اتحاد کے نکات پر بھی مشاورت کی گئی ، ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات ہوگی مسلم لیگ ن سندھ میں متحرک ہو گئی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں مین تیزی آ گئی۔ن لیگ کے مرکزی رہنماشاہ محمد شاہ کی سابق وفاقی وزیراصغرعلی شاہ سے ملاقات پارٹی میں شامل ہونے دعوت دیدی۔بلدیاتی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں ایک دوسرے کی سپوٹ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔