کراچی (نیوزڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے بعد پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ ’ حاجرہ خان‘ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر اپنی کتاب میں سنگین اور شرمناک الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے لیکن اس میں اہم چیز یہ ہے کہ یہ کتاب انہوں نے 2014 میں لکھی تھی جب وہ وزیراعظم نہیں بنے تھے اور ابھی ایسا کوئی تاثر بھی نہیں تھا۔ اینکر پرسن زنیرا ماہم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کا احوال بیان کیا اورساتھ ہی ان کی پوڈ کاسٹ کے دوران کی گئی گفتگو کے کلپس بھی چلائے۔اداکارہ حاجرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ عمران خا ن نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب انہیں ڈر لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ پر پاکستان کی زمین ان پر تنگ کرتے ہوئے ملک سے بھی نکلوا دیا۔اب اداکارہ حاجرہ خان اس کتاب کو دوبارہ مکمل تفصیل کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے جارہی ہیں جبکہ اس سے قبل امریکہ میں جب یہ کتاب 2014 میں شائع کی تھی تو اس میں سے بہت سار ی چیزیں نکال دی گئیں تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکیں تھیں کیونکہ وہ بہت ڈری ہوئی تھیں۔یوٹیوبر زنیرا ماہم نے اداکارہ حاجرہ خان کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ان کے کردار پر کوئی الزام نہیں لگا سکتا کیونکہ ان کی ساکھ بہت اچھی رہی ہے ، ، انہوں نے یہ کتاب اس وقت لکھی جب کسی کو پتا نہیں تھا کہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے ،اس کتا ب کا نام ہے ’ افیم کہاں اگتی ہے ‘ (Where the opium grows )۔۔پوڈ کاسٹ کے دوران اینکر نے اداکارہ حاجرہ سے سوال کیا کہ آپ ایک سٹوری رائٹر اور ایکٹریس بھی ہیں تو اپ نے بھی اپنی کتاب میں ایک کہانی لکھی ہے ، یہاں پر اداکارہ نے اینکر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں کوئی کہانی نہیں لکھی بلکہ یہ حقیقت ہے۔