لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں سموگ کی شرح بڑھنے لگی، ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ، لاہور میں رات کے اندھیرے میں کوڑا کرکٹ جلایا جانے لگا لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ، لاہور کے علاقے ملتانی کالونی شیلر چوک میں 15 ٹرک سے زائد پڑے ہوئے کوڑے کو آگ لگائی گئی جس سے شہرکی فضاء آلودہ ترین ہو گئی۔