اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس ،آج تیسرے روز بھی ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس آج تیسرے روز بھی ہوگا۔ اجلاس چیف جسٹس کی زیرصدارت ہوگا ۔ گزشتہ روزجوڈیشل کونسل نے تمام فریقین کو اجلاس کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا،شکایت کنندگان کا موقف سننے کی حد تک کارروائی مکمل ،اجلاس کے دوران شکایت کنندگان سمیت تمام فریقین کو باہر بھیج دیا گیا ، جسٹس مظاہر نقوی بھی ی اجلاس میں شریک ہوئے، دوسرے روز کے اجلاس میں شکایات کاجائزہ لیا گیا، کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں