لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنیکی منظوری دیدی ،، پنجاب محسن نقوی کے زیرصدارت گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ،،،نگران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ کے لئے 4 پراجیکٹس کا اعلان کیا، گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان، سبزی منڈی، گوالہ کالونی بنانے کی منظوری دیدی، ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پی ایس گوجرانوالہ کے لئے 24 نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے۔















