اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں جرم ثابت ہوپر اعجاز چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نومئی کو پولیس وین جلانے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں کی بنا پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جمرم عائد کی گئی ہے ۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار دیا جس پر عدالت نے گواہان کو شہادتوں کیلئے دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔