اہم خبریں

بٹگرام، تیزرفتار گاڑی گہری کھائی میں گر گئی،3افراد جاں بحق

مانسہرہ(نیوزڈیسک)بٹگرام کی تحصیل آلائی میں گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، ٹریفک کے خوفناک حادثے میں3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ آشاڑبن سے بنہ بازار جانیوالے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل آلائی ہیڈ کوارٹر اسپتال بنہ لایا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حماد، دو سالہ عبد الواحد، ایک سالہ عائزہ ،1 سال شامل جبکہ زخمیوں میں سیع الرحمن ، عمیر، حکمت اللّٰہ اور 4 خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں