اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق سی پی اے نے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگ لیا،نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا،اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔