اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عام انتخابات 2024، سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ اخلاق تیار،الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کیساتھ ہی جاری کرنے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا،سیاسی جماعتیں، امیدوار نظریہ پاکستان اور پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کیخلاف بات نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گے، ضابطہ اخلاق، ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار انتخابی عملہ اور پولنگ ایجنٹس کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے،سیاسی جماعتیں کسی بھی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی،سیاسی جماعتیں، امیدوار پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کریں گی،انتخابی مہم کے دوران ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی،
عوامی اجتماعات، پولنگ سٹیشن کے اطراف میں ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہو گی،الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار،قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے،صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکیں گے،کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات فوری ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں گے۔















